کورئیر سروسز کے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں – پی ٹی اے کی اہم وارننگ

اردو ٹوڈے، اسلام آباد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کو کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرنے والے افراد کی طرف سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات اور فون کالز سے ہوشیار رہیں۔

ان پیغامات میں صارفین سے مختلف معلومات اور ویریفیکیشن کوڈز طلب کیے جاتے ہیں جو کہ فراڈ یا غیر مجاز سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

اہم ہدایات:

کسی بھی ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپ کے ذریعے موصول ہونے والا ویری فیکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

یہ کوڈز آپ کے بینک، سوشل میڈیا یا دیگر ڈیجیٹل اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

کوئی بھی مستند کورئیر کمپنی صارف سے اس طرح کے کوڈ کی طلب نہیں کرتی۔

پی ٹی اے کی اپیل:

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پیغام یا کال پر عمل کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ آپ خود کو کسی بھی قسم کے ڈیجیٹل فراڈ سے محفوظ رکھ سکیں۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Back to top button