عمانی اسکالرشپ 2025-26: پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ مواقع
پاکستانی طلبہ کے لیے عمان میں اعلیٰ تعلیم کا سنہری موقع! اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عمانی حکومت 2025-26 سیشن کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس پیش کر رہی ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2025 ہے۔

یہ اسکالرشپس انجینئرنگ، ہیومینٹیز، آئی ٹی اور سائنسز (میڈیسن کے علاوہ) کے شعبوں میں دستیاب ہیں اور منتخب عمانی جامعات میں پڑھائی کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
فائدے:
- 100% ٹیوشن فیس معافی
- ماہانہ وظیفہ (200 عمانی ریال بغیر رہائش / 140 عمانی ریال رہائش کے ساتھ)
- سالانہ ریٹرن ہوائی ٹکٹ
درخواست کا طریقہ:
خواہشمند طلبہ اس لنک کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں:
🔗 درخواست فارم
آخری تاریخ:
📅 23 ستمبر