نجف میں پھنسے 3 نوجوان، خاندان کا فوری واپسی کا مطالبہ

ڈاکٹر عبدالوحید مستوئی
اردو ٹوڈے، سکھر
عراق کے مقدس شہر نجف میں چوھان برادری کے تین نوجوانوں کو اربعین واک میں شرکت سے روک دیا گیا، جس پر اہلِ خانہ اور برادری کے افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظہر علی ولد بدرالدین چوھان، عبد المالک ولد شوکت علی چوھان اور ذیشان علی ولد محمد علی ملک اربعین واک میں شرکت کے لیے عراق پہنچے، تاہم نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مقامی حکام نے انہیں روک لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ صورتحال ایک سفری سہولت کار "سالار” کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث پیش آئی۔

نوجوانوں نے ابتدا میں سالار کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی کی تھی، مگر بعد ازاں انہوں نے خود ہی ٹکٹ بک کروائے۔ نجف پہنچنے پر حکام نے مبینہ طور پر سالار آفتاب مرزا کی اجازت نامہ طلب کیا، جس کے بغیر ان تینوں کو آگے جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

اس واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح چوھان برادری میں پھیل گئی۔ درجنوں افراد، جن میں ایڈووکیٹ امیر بخش چوھان، ایڈووکیٹ داؤد چوھان، شوکت چوھان اور نواز چوھان شامل تھے، سکھر کی میانی روڈ پر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومتِ سندھ، خصوصاً صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے نوجوانوں کو اربعین واک میں شرکت کا موقع فراہم کریں اور ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اربعین واک دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس اور جذباتی اہمیت رکھتی ہے۔ نوجوانوں کو اس موقع سے محروم کرنا ان کے لیے گہرا صدمہ اور ناقابلِ برداشت نقصان ہوگا۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Back to top button