ملائيشين گرینڈ پرکس کے منتظمین کا ٹریک کے گیلا ہونے کی اپیل نہیں کریں گے

ملائيشين گرینڈ پرکس کے منتظمین کا ٹریک کے گیلا ہونے کی اپیل نہیں کریں گے
سیپانگ ( اے ایف پی/ آن لائن ) ملائیشین گرینڈ پرکس منتظمین کا ہفتہ کے روز کہنا ہے کہ وہ سپورٹس گورننگ باڈی کی جانب سے سیپانگ سرکٹ میں موٹو 2 پریکٹس کے دوران ٹریک کے گیلا ہونے سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے عائد کردہ پابندی کےخلاف اپیل نہیں کریں گے۔
جمعہ کے روز پریکٹس چیمپیئن شپ میں شریک جرمنی کے مارک مرکوئز اور برطانیہ کے بریڈل سمتھ دسویں ٹرن پر گر گئے تھے جس کی وجہ سے سمتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جبکہ اسی مقام پر ایک اور رائیڈر جولس کلوزل بھی گر گئے تھے تاہم زخمی ہونے سے بچ گئے۔ اس پر انٹرنیشنل موٹر سائیکلنگ فیڈریشن (ایف آئی ایم) نے ریس کے منتظمین پر 15 ہزار یورو جرمانہ عائد کر دیا تھا، سپورٹس گورننگ باڈی کا کہنا تھا کہ منتظمین موٹو 2 رائیڈرز کو ٹریک سے متعلق خبردار کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے پریکٹس کے ابتدائی سیشن میں ان کیلئے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔
سیپانگ انٹرنیشنل سرکٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد راضلان رضالی نے اے ایف پی کو بتایا کہ سرکٹ کے منتظمین نے واقعہ کی اندرونی تحقیقات کرائی ہیں اور ایف آئی ایم کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے، ہم اس کے خلاف اپیل دائر نہیں کریں گے، تاہم انکا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال کی وجہ سے ہم دھوکہ کھا گئے، دھوپ نکلی ہوئی تھی اور اسکے ساتھ اسی وقت بارش بھی ہو گئی۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں