سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریزکا دوسراکرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) سے شروع ہوگا
کولمبو۔ (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) ہفتہ سے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو 209 رنز کی ذلت آمیز شکست سے دوچار کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین اب تک41 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے16میچ پاکستان نے جیتے جبکہ 10 میچ سری لنکا نے جیتے اور15 میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے 12 جولائی تک پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔