ایشیاءفٹ بال کنفیڈریشن نے دوٹیموں کے کھلاڑیوں میں واقعہ پر تین کھلاڑیوں اور دو کوچز کی ایک میچ کیلئے معطلی کا حکم کردیا

کوالالمپور ( اے ایف پی/ آن لائن ) ایشیاءفٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے بدھ کے روز کھیلے گئے علاقائی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں لڑائی کے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تین کھلاڑیوں اور دو کوچز کی ایک میچ کیلئے معطلی کا حکم دیدیا ہے جبکہ مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
بدھ کو جنوبی کوریا کے سووان بلیو ونگز اور قطر کے السعد درمیان ایشیاءکے سب سے بڑے کلب میچز میں سے ایک میچ کھیلا گیا جس کے دوران میچ کو اس وقت عارضی طور پر معطل کرنا پڑا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر مکوں و لاتوں کی بارش کر دی۔
ایشیاءفٹ بال کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس نے سووان بلیو ونگز کے کھلاڑی سٹیویکاریسٹک اور کوچ کوجونگ نیانگ پر بدھ کے روز دوہا میں کھیلے جانے والے میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
جبکہ السعد کے کھلاڑیوں قادر کیتا، ممد وینانگ اور گول کیپر و کوچ سہیل صابر علی پر بھی ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ السعد نے یہ میچ 2-0 سے جیتا۔
جمعہ کو جاری بیان میں اے ایف سی کا مزید کہنا تھا کہ ان پانچوں کےخلاف مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے اور یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔
ناخوشگوار واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں اس وقت پیش آیا تھا جب السعد کے ینانگ اس وقت گیند کو لیکر دوسرے گول کی طرف بھاگنے لگے جب سووان کی ٹیم کے اکثر کھلاڑی اپنے زخمی ہونے والے ساتھی کھلاڑی کے گرد جمع تھے۔ اس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی طیش میں آ گئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور مکوں کی بارش کر دی۔
رواں سال ایشین فٹ بال کیلئے مشکل رہا ہے اسکے علاقائی فٹ بال چیف محمد بن ہمام پر فیفا ڈلیگیٹس کو رشوت کی پیش کش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔
کوالالمپور بیس اے ایف سی کو چین، ملائیشیا اور جنوبی کوریا میں میچ فکسنگ اور جوئے کے سکینڈلز کا بھی سامنا رہا ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں