کاروباز
یہاں پر معیشت و زراعت کے بارے میں معلومات و خبریں دی جاتی ہیں۔
-
سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کارجحان
گزشتہ کئی روز سے سبزی کی سپلائی بہتر ہونے کے سبب سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جس سے روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں -
ویزے کے اجرا میں تاخیر، 30 بھارتی کمپنیاں کراچی نہ پہنچ سکیں
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ویزے کے اجرا میں تاخیر کے سبب 30سے زائد بھارتی کمپنیاں کراچی نہیں پہنچ سکیں ۔نمائش منعقد کرنے والے بھارتی ادارے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ دشواریوں کے باوجود دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لیے پرامید ہیں۔
مزیدپڑھیں -
یورپی یونین پاکستان سے تجارتی توازن بہتربنائے،ایف پی سی سی آئی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر اظہر سعید بٹ نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
مزیدپڑھیں -
وزیر اعظم انویسٹمنٹ اسکیم پر آئی ایم ایف کے تحفظات دور کر دیے، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں کی جائیگی اور 16 دسمبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج عائد کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں -
سندھ اور پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ماہ دسمبر کے دوران سندھ اور پنجاپ میں چینی کی ہول سیل قیمتوںمیں 8روپے فی کلو گرام تک کم ہو سکتی ہیں جبکہ ریٹیل سطح پر بھی چینی کی فی کلو قیمت میں کمی ہوگئی ہے ۔سند ھ اور پنجاپ میں کرشنگ کے آغارز کے بعد سے چینی کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے
مزیدپڑھیں -
آئندہ سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے فی من اچھا قدم ہے۔ ماہرین معاشیات
آئندہ سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے فی من کو تجزیہ کاروں نے اچھا قدم قرار دیا ہے، اس قیمت سے ملک میں آٹے کی قیمت بھی مستحکم رہے گی۔ مختلف زرعی اور ماہرین معاشیات نے حکومت کے اس فیصلے کو ایک اچھا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات اور آٹے کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے خدشات اب خودبخود دور ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد کسانوں کو بروقت کھاد فراہم کی گئی تو نتائج مزید بہتر ہو جائیں گے۔
مزیدپڑھیں -
گندم کی فصل میں تاخیرکے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ذوالفقار یوسفانی
سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار یوسفانی نے کہا ہے کہ صوبے میں گنے کی کرشنگ مکمل طور پر شروع نہ ہونے سے گندم کی فصل میں تاخیر ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، اب تک سندھ کی 32 میں سے صرف 3 ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں شوگر ملوں کے اندر کرشنگ شروع کرنے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رکھی ہیں
مزیدپڑھیں