سائنس

سائنس کے بارے میں معلومات یہاں دی جاتی ہے۔

  • فائبرآپٹک کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسمیشن کا نیا ریکارڈ

    جرمنی کے فرانھوفر ہائنرش ہیرٹز انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے فائبر آپٹکس کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسمیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ نیا ریکارڈ 10.2 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے۔ 10.2 ٹیرا بٹس ڈیٹا کی مقدار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اتنے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لیے 240 ڈی وی ڈیز درکار ہوتی ہیں۔ فائبرآپٹک کے ذریعے تیز ترین ڈیٹا منتقلی کا سابق ریکارڈ بھی برلن میں موجود اسی جرمن تحقیقی ادارے کے ہی سائنسدانوں نے 2005ء میں قائم کیا تھا، جو 2.5 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ تھا۔ برلن کے فرانھوفر ہائنرش ہیرٹز انسٹیٹیوٹ (HHI) اور ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے اس کامیابی کا اعلان لاس اینجلس میں آپٹیکل فائبر کمیونیکیشن کانفرنس کے موقع پر جمعرات 10 مارچ کو کیا گیا۔ مذکورہ رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر انہی دو اداروں کی تجربہ گاہوں میں کیا گیا۔ ان دونوں لیبارٹری کے درمیان 29 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ HHI کے ایک محقق کارسٹن شمٹ لانگ ہارسٹ (Carsten Schmidt-Longhorst) نے ڈوئچے ویلے سے اس پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ” ابھی تک دنیا بھر میں کوئی اور فائبرآپٹک کے ذریعے ہائی پَلس ریپیٹیشن ریٹ high pulse repetition rate کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے …

    مزیدپڑھیں
  • ذہين مکانات: مستقبل کا چيلنج

    دنيا ميں ایندھن اور توانائی کی قلت ہے اور ان کی قيمتيں بھی بڑھ رہی ہيں۔ اگلے برسوں کے دوران يہ تعميراتی صنعت کے لئے ايک بڑا چيلنج ہو گا تعميراتی انجينئروں، ماہرين اور شہری تعميرات کے ذمہ دار حلقوں کواب ايسے مکانات بنانا ہوں گے، جن کی تعمير اور استعمال کے لئے کم سے کم توانائی درکار ہو۔ اس سلسلے ميں کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ عمارات اور مکانات بہت بڑی مقدار ميں توانائی ہڑپ کر جاتے ہيں۔ اس کی ايک خاص وجہ يہ بھی ہے کہ آج سے 20 سال قبل کسی بھی تعميراتی کمپنی يا مالک مکان نے اس پر توجہ نہيں دی تھی کہ اس کا مکان فضا کو گرم کرنے والی کاربن ڈائی آکسائڈ گيس کتنی مقدار ميں خارج کرتا ہے۔ يہی وجہ ہے کہ مکانات کی ديواروں پر حرارت کو باہر نکلنے سے روکنے والے مادوں کی تنصيب ناکافی ہونے اور اسی طرح ایئر کنڈيشننگ پلانٹس کی وجہ سے بہت بڑی مقدار ميں توانائی ضائع ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کو تبديل کرنا ضروری ہے اور آج ہر عقلمند مالک مکان اس پر توجہ دے رہا ہے کہ وہ کس طرح سے اپنے مکان میں استعمال ہونے والی توانائی کے اخراجات کو کم …

    مزیدپڑھیں
  • ویڈیو گیمز کا بچوں کی نفسیات پر اثر

    کھیل کود بچوں کو بہت پسند ہے لیکن اب ویڈیو گیمز میں ان کا رجحان بڑھ رہاہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ویڈیوگیمز دماغی صلاحتوں کو مہمیز کرتی ہیں

    مزیدپڑھیں
Back to top button