ریڈیو

صدائے روس شعبہ اردو کی چوتھی کانفرنس لاہور میں ہوئی

کانفرنس کے شرکاء
کانفرنس کے شرکاء

صدائے روس کی کل پاکستان لسنرز کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی، اس پہلے تین کانفرنسز بالترتیب کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں منعقد ہوچکی ہیں۔ صدائے روس کے مطابق اس سال 128 سامعین نے شرکت کی۔ کانفرنس شرکاء کے مطابق یہ کانفرنس کامیاب رہی۔

پاکستان میں صدائے روس کے نمائندے کے مطابق شروع میں طئے ہوا تھا کہ کانفرنس پاکستان کے تین شہروں بالترتیب کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائے گی اور اس سال کراچی میں منعقد ہونی چاہیے تھی۔

شروع میں صدائے روس بھارت میں لسنرز کانفرنسز کا انعقاد کیا کرتا تھا مگر چند سال سے پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ریڈیس روس شعبہ اردو کے مطابق، لاہور میں روس کے اعزازی قونصل جناب حبیب احمد اور معروف ادیب مستنصر حسين تارڑ‎ کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس کے موقع پر شرکاء کے نام ریڈیو کمپنی "صدائے روس” کے ڈپٹی چیرمین کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا اور شعبہ اردو کی سربراہ ارینا مکسی مینکو کے خطاب کی ریکارڈنگ سنائی گئی۔

صدائے روس کے وفد میں پروگراموں کے میزبان اور مترجم ڈاکٹر مجاہد مرزا، ویب سائٹ کے ان چارج ولادی میر اواشین اور مدیر آنّا زاہارووا شامل تھے۔
شروع میں صدائے روس بھارت میں لسنرز کانفرنسز کا انعقاد کیا کرتا تھا مگر چند سال سے پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس طرح کی کانفرنسز سے پاک روس تعلقات کو بھی فروغ ملے گا اور سامعین کو روس کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقعہ ملے گا۔
ریڈیو "صداۓ روس” ایک سرکاری ریڈیو اسٹیشن ہے- وہ غیرممالک کے لیے نشریات کرنے والا ہمارے ملک کا واحد ریڈیو ہے- ہم 32 زبانوں میں 160 ملکوں کے سامعین سے مخاطب ہوتے ہیں-

کانفرنس کے بارے میں جامپور کے سرگرم سامع جناب عبد الکریم ملک نے کہا کہ ہر حوالے سےایک کامیاب کانفرنس تھی۔ عبدالکریم ملک، جامپور

عبدالکریم ملک، جامپور
عبدالکریم ملک، جامپور

ہماری روزانہ نشریات کی کل طوالات 115 گھنٹے ہے- ہمیں اس بات پر بڑا فخر ہے کہ "صداۓ روس” غیرممالک کے لیے نشریات کرنے والے دنیا کے تمام ریڈیو اسٹیشنوں سے پرانا ہے- ہمیں غیرملکی سامعین سے بات کرنے کا سب سے زیادہ تجربہ حاصل ہے- ہماری نشریات 29 اکتوبر 1929 کو شروع ہوئ تھیں- اس وقت ہمارے ریڈیو اسٹیشن کا نام "ریڈیو ماسکو” تھا- "ریڈیو ماسکو” کے قیام کے تین سال بعد "بی بی سی” اور سات سال بعد "وائس آف امریکہ” وجود میں آۓ-

اب "صداۓ روس” "بی بی سی” اور "وا‎ئس آف امریکہ” کے ساتھ دنیا کے تین بڑے نشریاتی اداروں میں شامل ہے- اگر اس بات کو مد نظر رکھا جاۓ کہ دنیا میں 80 ریڈیو اسٹیشن غیرممالک کے لیے نشریات کرتے ہيں تو مان لیجئے کہ ہمارے ریڈیو کو دنیا میں واقعی شایان شان مقام حاصل ہے-
کانفرنس کے بارے میں ڈاکٹر مجاہد مرزا کے خیالات
[jwplayer mediaid=”3367″]
کانفرنس کے بارے میں صدائے روس کے فیس بک پیج پر بھی اعلان کیا تھا

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Back to top button