بدین

سندھ یونی ورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں یوم کشمیر کی تقریبات

اردو ٹوڈے، بدین

یوم کشمیر
یوم کشمیر

ملک بھر کی طرح بدین میں بھی آج یوم کشمیر جوش خروش اور جذبہ سے منانے کی تیاریوں کے سلسلہ اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار تکجہتی کے لئے سندھ یونی ورسٹی لاڑ کیمپس اور معروف تعلیمی ادارے بلیس اسکول سسٹم میں منعقد پروگرام میں طلبا اور طالبات نے اپنی اردو سندھی اور انگلش کی تقریروں پیش کئے گئے ٹیبلوز ملی اور قومی کیتوں پر اپنے کشمیری مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ بارتی ظلم جبر اور قتل عام پر دنیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں عالمی اداروں حکومتون اور طاقتیں سے بھارتی افواج اور مودی سرکار کے ظلم ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر مجرمانہ خاموشی کی بجائے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا. لاڑ کمپس میں منعقد تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان پروفیسر حاکم علی پروفیسر محمد عرفان پروفیسر طفیل چانڈیو پروفیسر مس نادیہ کے علاوہ یونی ورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا اور طالبات نے اپنی تقریروں میں کشمیر کے اشو کو بھرپور انداز میں آجاگر کیا.

یہ بھی پڑھیے

ریڈیو کا عالمی دن: اردو کے فروغ میں ریڈیو کا کردار

رانی پور: پولیس کی کاروائی، گٹکے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے عہدیداران کا دورہ بدین

معروف تعلیمی ادارے بلیس اسکول سسٹم کے زیر اہتمام پروگرام میں طلبا اور طالبات نے انتہائی خوبصورت اور جزباتی انداز میں مظلوم کشمیری عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پیش کئے گئے ملی اور قومی ترانوں نغموں اور خاکوں پر بھارتی افواج اور مودی سرکاری کے ظلم ستم اور قتل عام کی نشاندہی کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا. یوم کشمیر کے موقع پر آج ضلع انتطامیہ کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی کاروباری اور شہری تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیا نکالی جاییں گئی اور بھارتی ظلم جبر کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے.

Leave a Reply

Back to top button