ڈاؤن لوڈکمپیوٹر

اردو کی بورڈ

ونڈوز پلیٹ فارمز کے لئے  کئی اردو کی بورڈ استعمال ہوتے ہیں جس میں اہم اور مشہور کی بورڈ صوتی کلیدی تختہ بمع نقطہ جات ہے۔ یہ کی بورڈ ادارہ فروغ قومی زبان (مقتدرہ قومی زبان) میں جناب محسن شفیق حجازی نے بنایا تھا اس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ نقطے الگ سے بھی ٹائپ کرسکتے ہیں جیساکہ دال کے اوپر آپ چار نقطے لگائیں مگر شرط یہ ہے فانٹ میں نقطہ جات ڈالے گئے ہوں۔
مقتدہ قومی زبان میں پاک نستعلیق کے نام سے اردو کا ایک فانٹ بنایا گیا تھا جس میں نقطے بھی دیے گئے تھے اور اردو کے علاوہ دیگر عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی زبانوں کے حروف بھی شامل کیے تھے۔ آپ سندھی، پشتو، کشمیری وغیرہ بھی نستعلیق خط میں لکھ سکتے ہیں۔

اس فانٹ کے لئے ادارہ فروغ قومی زبان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرنے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ بھی پڑہیے

انپیج 3 کی ونڈوز 10 میں انسٹالیشن اور ہدایات

Leave a Reply

Back to top button