درگاہ شریف کے خلاف کوئی بات نہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
اردو ٹوڈے، بدین
سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ مجھ پر بکری اور موٹرسائیکل چور قبضہ خور بے بنیاد الزامات لگا کر ادا ادی کے پاس اپنی حثیت دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں میں نے کسی پیر یا درگاہ شریف کے خلاف گفتگو نہیں کی.
سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں زرداری لیگ کے قبضہ خوروں بکری اور موٹر سائیکل چوروں کو بتانا چاہتا ہوں میں اس مافیا کے بڑے زرداری سے مقابلہ کیا اس کو ہر محاذ پر عوام کی مدد سے سکشت دی۔ میرے خلاف مظاہرے کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو کے خلاف گھٹیا الزمات لگانے والوں کے خلاف خاموش ہیں شہید بے نظیر بھٹو میری بہن ہے اور بلاول بھٹو بہن کا بیٹا ان کے خلاف بدزبانی اور گھٹیا الزام قابل مذمت ہے اور الزام لگانے والا مجھے کہیں مل گیا تو گلے سے دبوچوں گا اور حساب ضرور لوں گا.
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا احسان فراموش مجھ پر اور میری فیملی کے علاوہ میرے دوستوں کے خلاف بہت کچھ بولا ہے ان گھٹیا لوگوں اور میری فیملی کو بدین کے عوام اور صحافی بہت اچھی طرح جانتے ہیں مجھے ان محسن کش قبضہ خوروں بکری اور موٹر سائیکل چوروں منشیات فروشوں کو جواب دیکر ان کی اہمیت اور حیثیت کو بڑھانا نہیں چاہتا میرے مخالف سیاسی یتیم جن کی کوئی حثیت نہیں وہ درگاہ لواری شریف کا نام استمال کر کہ اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا پیپلز پارٹی بدین والے اپنی قیادت کو غلط بتا رہے ہیں میرے ایک کونسلر یا اس سے بھی چھوٹی حثیت والے کو مرزا کا خاص اور اہم شخیصت بنا کر ادی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا میرا کردار اور خاندان کی خدمات اور قربنیاں بدین کے عوام جانتے ہیں.
انہوں نے کہا انہوں نے کبھی بھی کسی درگاہ شریف اور پیر کے خلاف گفتگو نہیں کی ایک حقیقت کو دکھایا جو ریکارڈ اور فیصلوں میں واضع ہے. انہوں نے کہا بدین کے عوام نے تین مارچ کو ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا یہ ہمارے اور عوام میں ہمارے مضبوط رشتہ کا ثابوت ہے اس کو دیکھ کر سیاسی مخالف بھکھلاہٹ کا شکار ہو گے ہیں انہوں نے اپنے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے اب بھی ان کا مقابلہ میں ہر محاذ اور حلقہ میں کروں گا.
ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا ہم نے ہمیشہ بدین کے عوام کی خدمت کی تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہزاروں افراد کو ملازمتیں گیس بجلی کی اسکمیز اس میدان میں بھی آج کے زرداری لیگ والے ہمارا مقابلہ کرے. انہوں نے ملک کی تازہ صورتحال پر سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ایک جانب چور اور ایک جانب عوام کے حقیقی نمائند حکومت جس میں مقابلہ جاری ہے انہوں نے کہا جی ڈی اے وفاقی حکومت کے ساتھ پیر صاحب پگارہ طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کر سکے اس میں اور کوئی وجہ یا اختلاف نہیں .
اس موقع پر سابق ارکین ضلع کونسل ملک اختر پیروز شاہانی سید اللہ نو شاہ بشیر نوتکانی دلبر خواجہ امیر بخش جت اور دیگر ساتھی اور حمایتی بہت بڑی تعداد میں ساتھ موجود تھے.