قمبر

قمبر: سندھ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

سجاد علی
اردو ٹوڈے، شہدادکوٹ

ضلع قمبر شہدادکوٹ کے شہر قمبر میں پولیس اہلکار ندیم عباس رند نے اپنے سسرال میں مبینہ طور پر سرکاری رائفل سے فائر کرکے خودکشی کرلی، پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

واقعہ تھانہ سٹی قمبر کی حدود میں پیش آیا ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے اس بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار ندیم عباس رند تین سال قبل پولیس فورس میں بھرتی ہوا تھا اس کا اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے مزید تفتیش کررہے ہیں واقعہ خود کشی ہے یا قتل بتانا قبل از وقت ہوگا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کچھ کہا جاسکتا ہے جبکہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا خود کشی نہیں کرسکتا وہ اپنی سالی کی شادی میں شرکت کے لیے سسرال گیا تھا ہمیں خدشہ ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے واقعہ کی تحقیقات کی جائے.

یہ بھی پڑھیے

بدین: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ٹنڈومحمدخان: تین روزہ نمائش کتب کا انعقاد

ملک میں مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن

Leave a Reply

Back to top button