آسٹریلین ہاکی فیڈریشن نے نائن اے سائیڈ انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز کے قوانین کا اعلان کر دیا

پرتھ : آسٹریلین ہاکی فیڈریشن نے اپنی نوعیت کے پہلے نائن اے سائیڈ انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز کے قوانین کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت میچ کا دورانیہ 70منٹ سے کم کرکے 30منٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات سے شروع ہونیوالے انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، آسٹریلین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نئے رولز کے مطابق میچ میں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد11سے کم کرکے 9کر دی گئی ہے اور میچ کا دورانیہ بھی 70منٹ سے کم کرکے 30منٹ کر دیا گیا ہے جس کے تحت میچ کا ہاف 35منٹ کی بجاے 15منٹ ہو گا ۔رولز کے مطابق میچ کے دوران ہر ٹیم کو پنالٹی کارنر ملنے پر 3اٹیکر کھلاڑی پنالٹی کارنر لینگے ،حریف ٹیم کے دو کھلاڑی اور ایک گول کیپر اس پنالٹی کارنر کو روکیں گے جبکہ 25سیکنڈ میں اگر پنالٹی کارنر ملنے والی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تو پنالٹی کارنر ضائع قرار دیدیا جائے گا ، اسی طرح پنالٹی اسٹروک کیلئے بھی 8سیکنڈ کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے جبکہ کھیل میں دلچسپی کو بڑھانے کیلئے گول کے پول سائز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے
نیوز ایجنسی

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں