حکمران نواز لیگ سندھ میں بڑہتی ہوئی ساکھ اور شہرت کو دیکھ کر بوکھلا گئے، (ن) یوتهہ ونگ
شہدادکوٹ میں مسلم لیگ (ن) یوتهہ ونگ کی جانب سے صوبائی صدر راجہ انصاری کو حراست میں لیکر ضلع بدر کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے دهرنا دیا ۔ کارکنون نے میرغیبی خان مغیری ، حاجی خان بهٹو ، محبوب گل ، یونس عمرانی ، ذوالفقار مگسی ، شاہزمان کھوسو اوردیگر کی قیادت میں کوٹوموٹو چوک پر احتجاجی مظاهرہ کر کے دهرنا دیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران نواز لیگ کی بڑہتی ہوئی ساکھ اور شہرت کو دیکھ کر بوکھلاپن کا شکار ہوگئے ہیں ۔ جنہوں نے نواز لیگ کارکنوں کے خلاف بلاجواز انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر راجہ انصاری کو حراست میں لیکر تهر پارکر ضلع بدر کرنا بهی اس عمل کی کڑی ہے ۔ حکومت نے انتقامی کاروائیاں بند نہ کیں تو سخت احتجاج کیا جائیگا ۔