خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 شروع! بھارت آج سری لنکا سے ٹکرائے گا
اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک
کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا خواتین مقابلہ، 13واں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ، آج منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز گوہاٹی میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے ہو گا۔

یہ میگا ایونٹ خواتین کرکٹ کی طاقت کا مظاہرہ ہے، جس میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ان ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور میزبان بھارت شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی مہم: کولمبو میں آغاز، کپتان پُرعزم
سیاسی صورتحال کے پیش نظر، پاکستانی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز کولمبو کے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، جس کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑہیے
قومی ٹیم کی نوجوان کپتان فاطمہ ثنا ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا: "ہم نے کولمبو میں شاندار ٹریننگ سیشنز کیے ہیں۔ میں تمام کھلاڑیوں کی بھرپور توانائی اور کھیل سے لگن (Commitment) دیکھ کر بہت خوش ہوں۔”
ویمنز ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
کپتان: فاطمہ ثنا
اہم کھلاڑی: منیبہ علی، سدرہ امین، عالیہ ریاض، شوال ذوالفقار، صدف شمس، نتالیہ پرویز، ایمان فاطمہ، ڈیانا بیگ، رامین شمیم، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو، اور سعدیہ اقبال۔