کالم

بلاگ

  • بلاگboao2

    چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام

    تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …

  • چین کی امن سفارتکاری کا تسلسل

    Peace Diplomacy

    ابھی حال ہی میں اسلام آباد میں چین ،پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جسے افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں میں ایک اور کڑی قرار دیا جا سکتا ہے

  • چین کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں

    Beautiful China

    چین میں جاری لیبر ڈے کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحت میں تیزی سے بحالی دیکھنے میں آئی ہے ، سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات ، فطری رنگینی سے بھرپور مقامات اور تاریخی اعتبار سے دلچسپ مقامات کے سیر سپاٹے سے لطف اندوز ہو رہی ہے

  • چین میں سیاحت اور  تفریح کا نیا عروج

    Tour in China

    چین کا سیاحتی شعبہ تقریباً تین سال سے زائد عرصے کے بعد  ایک مرتبہ پھر  یوم مئی کی تعطیلات کے دوران زوروں پر ہے۔

  • تعلیم یافتہ آبادی، ترقی کی مضبوط قوت

    Educated Population

    اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 کے اندازوں کے مطابق بھارت 2023 کے وسط تک چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

  • چینی دانش اورمشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی لہر

    China and Eastern scholars

    کئی سالوں کی مخاصمت کے بعد ، سعودی عرب اور ایران نے 10 مارچ کو چین کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا

  • چین ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے تیار

    China World University

    چین کے شہر چھنگ دو میں رواں سال اٹھائیس جولائی سے آٹھ اگست تک 31ویں ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔