کالم
-
قلم اور کالم

عالمی معیشت میں استحکام کی نئی راہیں
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین نے حالیہ دنوں میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) میں خصوصی کسٹم آپریشنز کا آغاز کیا ہے، جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ چین عالمی معیشت میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور چین کی طرف سے کھلے پن کے عمل کا عزم دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نہ صرف چین کی اقتصادی حکمت عملی کی کامیابی کا مظہر ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی کوشش بھی ہے۔ یہ چین کے بلند سطح پر کھلے پن کی پختہ عزم کی علامت ہے اور اس وقت جب دنیا کے دوسرے حصوں میں تحفظ پسندی دوبارہ عروج پر ہے، چین کی عالمی معیشت میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت چین کی ترقی میں مسلسل کھلے پن کے عمل سے جڑی ہوئی ہے، جو کہ مارکیٹ تک رسائی کا باقاعدہ پھیلاؤ اور عالمی سپلائی چینز میں فعال شرکت پر مبنی ہے۔چین نے عالمی منڈیوں …
مزیدپڑھیں -

-

-

بلاگ
-
بلاگ

چین کا غیر یقینی دنیا میں تعاون اور امید کا پیغام
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ آج کی دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں غیر یقینی حالات، سیاسی کشیدگی اور معاشی دباؤ نے عالمی نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایسے ماحول میں وہ پلیٹ فارمز خاص اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جو مکالمے، تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہیں ہموار کریں۔ اسی تناظر میں چین کے خوبصورت جزیرے ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہونے والا بواؤ ایشیائی فورم ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے رہنما، ماہرین اور کاروباری شخصیات ایک بہتر اور متوازن مستقبل پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد صرف مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ان کا اجتماعی حل تلاش کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں جب دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پالیسیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس فورم کو امید، اعتماد اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والی گفتگو اس بات کا اظہار ہے کہ اختلافات کے باوجود تعاون کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اگر اس فورم کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ …
صاف پانی کے لیے چین کی کوششوں کا ثمر

حالیہ برسوں میں چین نے پانی کو صاف رکھنے کے لیے جاری جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔اس وقت ملک بھر میں اچھے معیاری پانی کا تناسب 87.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے
چین میں اناج کی ریکارڈ 695.41 بلین کلو گرام پیداوار

چین کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی سالانہ اناج کی پیداوار 2023 میں 695.41 بلین کلوگرام کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن، انسانی حقوق اور سندھ کا اعلامیہ

سياسی مفکر روسو نے کہا تھا کہ انسان اس دنیا میں آزاد پیدا ہوا ہے لیکن وہ معاشرے کے رسوم و رواج کا اس طرح پابند ہے کہ وہ آزاد محسوس نہیں کرتا۔
چین کا ایک خوبصورت دنیا کی تعمیر کا عزم

حالیہ عرصے میں دنیا نے دیکھا ہے کہ ایک بڑے ذمہ دار ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے
تعلیم میں سرمایہ کاری ،وقت کی ضرورت

ابھی حال ہی میں چین کی وزارت تعلیم، قومی ادارہ شماریات اور وزارت خزانہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، 2022 میں چین کی تعلیم میں مجموعی سرمایہ کاری پہلی مرتبہ 06 ٹریلین یوآن (تقریباً 840.6 بلین امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 6.13 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے
چین کا فلسطین اسرائیل تنازع پرپوزیشن پیپر

چین نے ابھی حال ہی میں ایک پیپر جاری کیا جس میں فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے بارے میں چین کے موقف کو بیان کیا گیا ہے










