سجاول میں کروڑوں کی کرپشن، اللہ رسول کے نام کو بھی نہ بخشا

سجاول(نامہ نگار) وزیر بلدیات آغاسراج درانی کے حکم پر گڑھی یاسین کےلیے بنایے جانے والے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم کے ٩٩اسماءوالے دو فائبر پول ٹاور ناظم آباد کراچی کی اے اینڈ ڈبلیو انٹرپرائز نے سجاول میں پبلک پارک اوربدین ناکہ پر ایک دن میں لگا دئے ہیں،جس کے بعد تعلقہ ایڈمنسٹریشن سجاول کے بد عنوان ایڈمنسٹریٹر پیر حقانی نے ایک ٹاور کانو لاکھ پچاس ہزار کا جعلی ٹینڈر جاری کردیا ہے ، ٠٣ستمبر ١١٠٢ءکو TMA/SUJ/105/2011 ٹینڈر میںصرف ایک پول کی تعمیر کے لیے نو لاکھ پچاس ھزار روپے اور ٹینڈر بھرنے کی تاریخ ٨١ اکتوبرمقرر کی گئی ہے،اس سے قبل بھی جون میں اربن واٹر سپلائی اسکیم سجاول کا ایک کروڑ اکتیس لاکھ ، راہب آمڑو واٹرسپلائی اور ہینڈپمپس کی مد میں سترہ لاکھ روپے کا ٹینڈر کیا گیا، جس پر عملی طور کام نظر نہیں آرہا ہے، صرف تین ماہ میں دو کروڑ روپے غرق کئے گئے ہیںبلدیہ سجاول میں تاریخ کی بد ترین صورتحال ہے کہ شہر کا نظام بگڑ کر رہ گیا ہے اور شہری سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، شہری اتحاد اور دیگر رھنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیر حقانی کی تعیناتی کے دوران، ٹی ایم اے سجاول کے تمام خرچہ جات اور کام کی جج کی سربراھی میںتحقیقات کرائی جائے،واضع رہے کہ ٹی ایم او پیر حقانی جیلانی ، ٹی ایم اے سجاول کے ایڈمنسٹریٹر اور پی پی پی تعلقہ رہنماءبھی ہیں، حالیہ سیلاب میں سجاول میں تباہی کے بعد مختلف محکموں میں خفیہ طور پر کاغذی کام دکھا کر کروڑوں روپے ھڑپ کئے جارہے ہیں، جن میں سجاول بائی پاس، سجاول سے جاتی ، چوھڑجمالی، بدین اور میرپور بٹھورو روڈ کے دس کروڑ تک کی رقم پراونشل ہائی وے بدین کی جانب سے خرچہ دکھائی گئی ہے، جبکہ کوئی کام نظر نہیں آرھا ہے، جبکہ آبپاشی صحت، روینیو سمیت دیگر محکموں میں بھی سنگین نوعیت کی شکایات ہیں، صرف ایک سال میں سجاول پر خرچ دکھائے گئے ایک ارب روپے سے زائد رقم سے سجاول کو صاف پانی تک میسر نہیں، اس ضمن میں باریکی سے تحقیقات کی اشد ضرورت ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں