سپیکر نے ریفر نس نہ بھجوا کر ملک وقوم کے ساتھ بد دیانتی کی ہے ،ساجد میر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(آ ن لائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں حصہ دار ی نے ملک وقوم کو بدحالی اور ڈرؤن حملوں کے تحفے دئیے ہیں ،ملک میں بد امنی اور بے چینی عام آدمی کا مقدر بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے ،جبکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرؤن حملوں اور ظلم و ستم میں ہماری حکومت ساتھ ملی ہوئی ہے ،جس کے باعث ملکی سا لمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں ،مہنگائی ،بدامنی اور لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے ،عام آدمی کی زندگی انتہائی کٹھن اور دشوار بن گئی ہے ،زرداری اور گیلانی پرویز مشرف کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے انہی غلطیوں کو دوبارہ دہرا رہے ہیں ،بلکہ آخری حد عبور کررہے ہیں ،جو صدر امریکی خوشنودی کیلئے یہ کہتا ہے کہ اگر میں آپ کے عزائم پر پورا نہ اتروں تو مجھے اتار دیں ایسی ذہنیت والے حکمران اپنے ملک کیلئے کیا کرسکتے ہیں ،جب ملک کی قیادت چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہو اور حکمران ذاتی لالچ کے غلام بن جائیں تو وہ قوم کی خودمختاری کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں ،ہمارے اکابرین پاکستان بنانے میں پیش پیش تھے ،ہمارے آباؤ اجداد کی جدوجہد کی وجہ سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم لوگوں کو جگانے کیلئے میدان عمل میں آئیں ،’’جاگ پاکستانی جاگ‘‘ تحریک اور 9جون کو فیصل آباد کا پروگرام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف ریفر نس نہ بھجوا کر ملک وقوم کے ساتھ اسی بد دیانتی کا ثبوت دیا ہے ،جس کا وزیر اعظم نے صدر کے خلاف خط نہ لکھ کر دیا تھا ،انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلدیث کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا،جبکہ اجتماع سے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنماؤ ں مولانا عبدالرشید حجازی ،عبدالعلیم یزدانی و دیگر نے بھی خطاب کیا


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button