عید سے پہلے اور عید کے تین دنوں کے دوران سڑکوں اور گلیون کو صاف رکھا جائے: ضلعی انتظامیہ

ٹھٹہ: ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ نے ٹاؤن میونسپل انتظامیہ وغیرہ کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے آج دربار ہال مکلی پر ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ضلعی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عید کے موقع پر صفائی وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کو آخری شکل دی۔ انہوں نے ضلع کے 9 تحصیلوں کے ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید سے پہلے اور عید کے تین دنوں کے دوران سڑکوں اور گلیون کو صاف رکھا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر رکھا جائے جس کے ساتھہ ساتھہ قربانی کے جانوروں کے فضلہ کو فوری قور پر ٹھکانے لگانے کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے نماز عید کے دوران عید گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی اور سرکاری محکموں کے لازمی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں ای ڈی اوز شفیق الرحمان، جاوید صبغت اللہ مہر، شبیر احمد جوکھیو، ڈاکٹر ‍‍ظہور احمد میمن، ضلع کے ڈی ڈی اوز، مختیارکار و دیگر موجود تھے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »
Back to top button