ٹھٹہ

  • موجودہ جھموری حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، صادق علی میمن

    موجودہ جھموری حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، اس ضمن میں ضلع ٹھٹھہ بلخصوص ساحلی پٹی کے علاقوں میں رہنے والے غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں

    مزیدپڑھیں
  • وطن کارڈ اجراء کے عمل کو مزید تیز و شفاف بنایا جائے- سید فیصل سعود

    صوبائی کوآرڈینیٹر سی ڈی سی پی سید فیصل سعود نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز، صاف و شفاف بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ کوئی بھی حقیقی متاثر وطن کارڈ کی قسط حاصل کرنے سے رہ نہ جائے۔ یہ بات انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں وطن کارڈ کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل دہندہ ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمن ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ڈاکٹر حفیظ احمد سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ڈی آر سی کے ممبران، تمام تحصیلوں کے مختیارکاروں کے علاوہ نادرا و مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    مزیدپڑھیں
  • عید سے پہلے اور عید کے تین دنوں کے دوران سڑکوں اور گلیون کو صاف رکھا جائے: ضلعی انتظامیہ

    ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ نے ٹاؤن میونسپل انتظامیہ وغیرہ کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے آج دربار ہال مکلی پر ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ضلعی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عید کے موقع پر صفائی وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کو آخری شکل دی

    مزیدپڑھیں
  • ضلع کے ٹیکنیکل اداروں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھہ تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی: صوبائی وزیر صادق علی ميمن

    صوبائی وزیر جیل خانہ جات صادق علی میمن نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ ضلع کے ٹیکنیکل اداروں کو کوششں کرکے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

    مزیدپڑھیں
  • ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے سیلاب زدہ ساحلی علاقوں کی بحالی کیلئے 100 ملین ڈالر کا اعلان۔

    ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان مشن نے صوبہ سندہ کے ٹھٹہ اور بدین اضلاع کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ان علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی وغیرہ کیلئے 100 ملین ڈالر کے فنڈز مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے

    مزیدپڑھیں
  • ضلع ٹھٹہ سے پولیو کا چوتھا کیس ظاہر

    ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی نے ضلع سے پولیو کے چوتھے کیس کے سامنے آنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک چلنے والی 3 روزہ پولیو خاتمہ مہم کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی

    مزیدپڑھیں
  • ایران کی حکومت کے اعلی سطحی وفد کا ٹھٹہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ

    ٹھٹہ :ایران کی حکومت نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی آبادکاری کیلئے انفرااسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ اعلان ایرانی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے ایران حکومت کے نائب وزیر و سربراہ برائے ایران کرائسس مئنیجمنٹ جناب قدمی کے زیر سربراہی آج سندہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دؤرے کی شروعات کرتے ہوئے ٹھٹہ پہنچ کر کیا۔ ٹھٹہ پہنچنے پر ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او روینیو ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ایرانی وفد کو سیلاب و بارشوں سے ضلع ٹھٹہ کو پہنچنے والے نقصانات کے متعلق بریف کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 220 ملی میٹر بارشوں اور ایل بی او ڈی کے سیم نالوں کی وجہ سے ٹھٹہ ضلع کی دو تحصیلوں جاتی اور میرپور بٹھورو میں تباہی آئی اور 187000 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 35666 ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ 629 دیہات کو نقصان پہنچا، لوگوں کے گھر زمین بوس ہوگئے اور اسکولوں و ہسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 11 یونین کونسلوں کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا۔ ایرانی حکومت کے وفد نے حکومت سندہ کو سیلاب متاثرین کی …

    مزیدپڑھیں
  • تعلیم کا معیار بہتر بنا کر ہی اقوام عالم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔صادق علی میمن

    ٹھٹہ : صوبائی وزیر جیل خانہ جات صادق علی میمن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دئے بنا ہماری قوم دنیا کی دیگر اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور تعلیم کے فروغ کیلئے لازم ہے کہ ہم سب مل کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ٹھٹہ کے قریب گاؤں پیر محمد بروہی میں پرائمری اسکول کی عمارت میں دو کمروں کی توسیع کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صحافی محبوب بروہی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کو ایم پی اے حاجی محمد عثمان جلبانی، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی اور ای ڈی او ورکس شفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر صادق میمن نے کہا کہ ٹھٹہ کی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ کو تعلیم و صحت کے محکموں میں اصلاحات کیلئے فری ہینڈ دیا ہے جس سے ضلع کی قیادت کی ٹھٹہ کے عوام کے ساتھہ سچائی واضع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے اساتذہ سرکاری اسکولوں میں ڈیوٹی نہیں ادا کرتے اور ہم سب نے ملکر ان کو اپنے فرائض لگن اور قومی جذبہ کے ساتھہ ادا کرنے کیلئے مجبور کرنا ہے تاکہ قوم …

    مزیدپڑھیں
  • صوبائی حکومت کے رلیف کوآرڈینیٹر برائے ٹھٹہ آغا جان اخترنےضلع کیلئے راشن اور 10 ہزار لٹر ائنٹی ملیریا ادویات جاری کروائیں۔

    ضلع ٹھٹہ کے سیلاب متاثرین کیلئے رلیف کوآرڈینیٹر اور سیکریٹری زراعت آغا جان اختر نے آج ضلع کے عوامی نمائندوں اور ضلعی افسران کے ساتھہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دؤرہ کرکے رلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دؤرے میں مقامی ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ڈی سی او ٹھٹہ محمد جعفر عباسی و دیگر ضلعی افسران صوبائی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ تھے۔

    مزیدپڑھیں
Back to top button