مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کے ذریعے 1472739مریضوں کا علاج کیاگیا ہے: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ
حیدرآباد :ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ حیدرآباد نے بتایا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کے ذریعے 1472739مریضوں کا علاج کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ125مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کو فعال بنایا گیا ہے جہاں392افراد پر مشتمل طبی عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے انہوں نے بتایا کہ1472739مریضوں میں سے 697801-مریضوں کا مقررہ طبی کیمپس میں علاج کیاگیا ہے جب کہ 774848مریضوں کا گشتی طبی کیمپس کے ذریعے علاج کیاگیا ہے ۔ جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برسات متاثرین میں جلد کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت تک 238782جلد کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیاگیا ہے جب کہ آنکھوں کے انفیکشن کے 72424مریضوں کا بھی علاج کیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6389مریضوں کا ملیریا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور 280795مریضوں کی تشخیص کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ اور گشتی طبی یونٹس کے ذریعے نپ کے ڈسے مریضوں کی ویکسین اور دیگر ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اب تک 843سانپ کے ڈسے مریضوں کا علاج کیاگیا ہے ڈی جی ہیلتھ نے مزید بتایا کہ20اکتوبر 2011تک 540افراد بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ہیںجب کہ 115افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ ہے انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر برسات متاثرہ علاقوں میں ملیریا کے خاتمے کے لیے اسپرے کیا جارہا ہے جب کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں