حیدرآباد
ٹنڈو محمد خان: گاجا کئنال کو 30 فوٹ شگاف
گاجا کئنال کو 30 فوٹ شگاف ،ہزاروں ایکڑ پر موجود فصل پانی کی لپیٹ میں آگئی
مزیدپڑھیںسابقہ سیکریٹری لوکل گورنمینٹ کے مان میں عشائیہ
ٹنڈو محمد خان کی سول سوسائٹی اور ادبی علمی فورم ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سابقہ ڈی سی او ٹنڈو محمد خان اور سابقہ سیکریٹری لوکل گورنمینٹ علی احمد لوند کے مان میں عشائیہ دیا گیا
مزیدپڑھیںحیدرآباد، خلع کیلئے درخواست دینے وا لی خاتون پر عدالت کے اندر حملہ
شوہر کے تشدد سے دارلامان میں پناہ حاصل کرکے خلع کیلئے درخواست دینے والی مسماۃ بے نظیر ہنگورو پر اس کے دیور کی جانب سے عدالت کے اندر حملہ، فائرنگ ، خاتون معجزانہ طورپر محفوظ رہی، ملزم ہیڈ کانسٹیبل آدم ہنگورو کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا
مزیدپڑھیںپی پی سندھ نے 12 مئی کو کموشہید کے مقام پر درھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا
صوبائی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو ہٹانے کے لیے سازشیں کر رہی ہیں ۔ان کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں 12 مئی 2012 ء کو کموشہید کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں پی پی حیدرآباد کے لاکھوں کارکنان اور رہنما عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصرکوواضح کیا جائے گا
مزیدپڑھیںمون سون کی بارشوں کے دوران اب تک مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کے ذریعے 1472739مریضوں کا علاج کیاگیا ہے: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ حیدرآباد نے بتایا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کے ذریعے 1472739مریضوں کا علاج کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ125مقررہ اور گشتی طبی کیمپس کو فعال بنایا گیا ہے جہاں392افراد پر مشتمل طبی عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے انہوں نے بتایا کہ1472739مریضوں میں سے 697801-مریضوں کا مقررہ طبی کیمپس میں علاج کیاگیا ہے
مزیدپڑھیںوالدین کی جانب سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نا پلانے پر افسوسناک ہے: صوبائی وزیر
صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے سندھ میں پولیو کے 27 کیسز ظاہر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی اور عوام کے تعاون سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دے دی ہے
مزیدپڑھیںسندہ یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں
سندھ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کے اعلامئے کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ پوسٹ گریجوئیٹ کالجوں کے ایم اے ، ایم کام، ایم ایس سی (پریویس اور فائنل) کے تحت سالانہ امتحان -18 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔
مزیدپڑھیں