ڈاکٹر بھگوان داس کے زمین پر قبضہ
لاڑکانہ ۔ لاڑکانہ شہر کی مشہور ڈاکٹر بھگوان داس کے زمین پر جتوئی برادری کا قبضہ ڈاکٹر کا اپنے بیوی اور بھائی ودیگر رشتیداروں کے ساتھ لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ ڈاکٹر بھگوان داس داس کا لاڑکانہ کے مین ایئر پورٹ روڈ پر واقع 49 ایکڑ زمین پر لاڑکانہ کے قبضہ مافیہ گروہ گھنو جتوئی ، مینھنل جتوئی اور ان کے ہتھیار بندوں نے قبضہ کرکے اس زمین کو پلاٹوں کے صورت میں فروخت کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیاہے ، ڈاکٹر بھگوان داس اپنے بیوی ڈاکٹر بھگونت دیوی اور بھائی چیتن داس ودیگر کے ساتھ قبضہ مافیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاڑکانہ پریس کلب پھنچ کر احتجاج کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہماری سر زمیں پر قبضہ کیا گیاہے اور ہمارے زمین کو پلاٹوں کے صورت میں فروخت کیا جارہا ہے ایک ناجائز پیٹرول پمپ بھی بنایا جا رہا ہے ، قبضہ مافیا گھنو جتوئی اور مینھنل جتوئی مجھے میری خاندان سمیت اغوا کرنے اور قتل کرنے کے دھمکیاں بھی دی ر ہے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودہری کو نوٹس لینے کا اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مدد کرے اور میری زمین سے قبضہ مافیہ سے قبضہ چھڑائے جائے ۔