کندھکوٹ: ذوالفقارآباد کے خلاف جسقم کی جانب سے مظاہرہ
کندھکوٹ : کندھکوٹ میں جسقم کی جانب سے ذوالفقارآباد کی منظوری کے خلاف پریس کلب سے ٹاور چوک تک والی ڈنو ، فرمان جکھرانی اور سلطان نندوانی کی نگرانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقعے پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار آباد کی منظوری سندھیوں کو اقلیتوں میں تبدیل کرنے کی سازش ہے جسے کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا. حکومت نے اگر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا تو احتجاج کا سلسلہ بڑھایا جائیگا۔