ہم عوام کی بغیر کسی لالچ کے خدمت کرتے ہیں، اکبر شاہ راشدی

شہدادکوٹ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل ڈویزن لاڑکانہ کے صدر سید اکبر شاہ راشدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ فنگشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے بغیر کسی لالچ اور فرق کے عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔شہدادکوٹ میں منعقد پارٹی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکبر شاہ راشدی نے کہا پیپلز پارٹی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار روپے کی معمولی رقم کیلے غریب ، شریف خواتین کو بهیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ایسی تذلیل سے بچنے کیلئے اپنے گھر میں سلائی اور گھر کا دوسرا کام ، کاج کر کے دفتروں کے دروازوں پر جاکر بهیک مانگنے سے خود کو بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر سائیں پگارا کے عقیدتمند ہیں ۔ انہوں نے همیشہ حق اور سچ کی سیایت کی ہے ۔ اور کسی سے بهی دهوکہ نہیں کیا ہے ۔ جلسے میں کھہاوڑ قبیلے سے وابستہ خاتون میڈیم ناہید واجد کھہاوڑ نے فنگشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، جبکہ جلسے میں سینکڑو ں مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ اکبر شاہ راشدی نے کہا کہ اگر لوگ تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ آئیندہ انتخاب آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کر کے ان کا ساتهہ دیں ۔ اس موقع پر صدر سید ذوالفقار علی شاہ ، احسان سومرو ، منور مستوئی ، حاجی رفیق لانگاہ ، ملک یامین اور دیگر نے بهی خطاب کیا ۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button