وفاقی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کل بدین پہنچے گا
اردو ٹوڈے، بدین
بلاول بھٹو کی قیادت میں کل کراچی سے آسلام آباد کے روانہ ہونے والے لانگ مارچ کے قافلہ کی بدین میں پہلی منزل اور پڑاؤ سے قبل پارٹی اور ضلع انتظامیہ متحرک روڈ رستوں نجی بنگلوں اور سرکٹ ہاوس کی تعمیرو مرمت اور تزین و آرائش اور تیاریاں عروج پر کپری موری ہالیپوٹہ فارم پر وی آئی پیز کے علاوہ لانگ مارچ کے 8 ہزار شرکا کے قیام اور طعام کے انتطامات آخری مرحلہ میں.
پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف کل 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے والے لانگ مارچ کے قافلے کی پہلے روز کی منزل اور پڑاؤ ضلع بدین میں لانگ مارچ کے قافلہ کے استقبال کے علاوہ قافلہ میں شریک وی آئی پیز اور ہزاروں مرد اور خواتین جیالے جیالیوں کی کی رہائش رات کے قيام اور کھانے کے انتظامات کی تیاریوں کے علاوہ لانگ مارچ کے روٹس پر آنے والے شہروں اور قصبوں کو پارٹی پرچموں شہید بھٹو شہید بے نظیر بھٹو بلاول بھٹو زرداری آصف علی زردار آصفہ زردار بختاور زرداری فریال تالپور اور دیگر مقامی قائدین کی تصویروں اور قافلے کو خوش آمدید کے نعروں اور تحریروں پر مشتمل پینافلکس بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ جگہ جگہ روڈ کنارے اور عمارتوں پر ہولڈنگ بوڈ لگائے گئے ہیں.
لانگ مارچ کے قافلہ کے روٹس پر آنے والے مختلف روڈ رستوں کے علاوہ سرکاری سرکٹ ہاؤس اور نجی بنگلوں اور رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت تزین و آرئیش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے . بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کی دیگر اہم شخصیات اور لانگ مارچ کے قافلے پہلے روز کل بدین پہچنے کے بعد بلاول بھٹو ڈی سی چوک بدین پر استقبالیہ شرکاء سے خطاب کرنے کے بعد اپنے لانگ مارچ کی پہلی منزل کے احتتام کے بعد ضلع بدین کے سابق چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو کی تحصیل ماتلی کے قصبہ کپری موری کے مقام پر رہائیش گاہ پر ان کی جانب سے دیئے گئے ظہرآنہ میں شرکت اور رات قیائم کریں گے.
کپری موری کے مقام پر سابق چئیرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹہ کی جانب سے لانگ مارچ کے دیگر 8 ہزار سے زائد شرکا کے قيام اور طعام کا ایک وسیع میدان میں شامیانے لگا کر کیا گیا ہے جہاں پر رات کے کھانے اور صبح کے ناشتہ کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے ہالیپوٹہ فیملی کے سرگرم رکن سیاسی اور سماجی رہنما عبدالحق ہالیپوٹو نے اردو ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائش کے علاوہ سولہ ایکڑ پر مشتمل وسیع میدان میں شامیانے لگا کر بنائے گئے پنڈال میں 8 ہزار سے زائد مرد اور خواتین مہمان پارٹی ورکرز کے رات قیام کے لئے الگ الگ انتظامات کے علاوہ رات کے کھانے صبح کے ناشتے چائے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ واش رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں . لانگ مارچ کے شرکاء 28 فروری کو ناشتے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز ماتلی میں استقبالیہ شرکا سے بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد قافلہ ماتلی سے ہوتا ہوا ضلع ٹنڈو محمد خان کی حدودو میں داخل ہو گا. لانگ مارچ کی امد سے قبل ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی پارٹی کی مقامی قیادت صوبائی وزیر اسماعیل راہو مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو معاونین پیر نوراللہ قریشی تنزیلہ امہ حبیبہ ارکین اسمبلی میر غلام علی ٹالپور حاجی تاج محمد ملاح میر اللہ بخش ٹالپور ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ضلعی صدر پیپلزپارٹی حاجی رمضان چانڈیو جنرل سیکرٹری حاجی سائیں بخش جمالی پارٹی رہنماؤن سابق سنیٹر بی بی یاسمین شاہ علی بخش پپو شاہ صالح ہالیپوٹو عبدالحق ہالیپوٹو عبدالرحمان بلوچ پیر امجد صدیقی عبدالغفور نظامانی ڈاکٹر مسرت خواجہ پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر خان صاحب جمالی جنرل سیکرٹری ضفران چھلگری پی ایس ایف کے صدر عرفان جمالی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فدا مندرو ڈپٹی سیکرتریز حاجی میر ملاح میر حسن کھوسو مرتضی جمالی خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری ساجدہ تالپور اور تنظیم کے دیگر زمہ دران کی جانب سے لانگ مارچ کے قافلہ کے استقبال اور لانگ میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلہ میں ضلع بھر میں اجلاسوں اور عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے. جبکہ لانگ مارچ سے قبل ضلع انتظامیہ اور سرکاری مشنری بھی سرگرم اور متحرک ہو گئی ہے محکمہ پولیس کی جانب سے لانگ مارچ کے قافلے کی گزرگاہوں استقبالیہ مقامات کے علاوہ بلاول بھٹو اور دیگر وی آئی پیز کے علاوہ لانگ مارچ کے شرکا کی رہائش گاہوں کے مقام پر سخت حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.