محترمہ فرزانہ راجہ نے محمد خلیفہ احمد القمزی کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا


ابو ظہبی: وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب عمارات ( یو اے ای) کی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (آر سی اے )نے پاکستان کو ہر مشکل گھڑی میں قابل قدر امداد بہم پہنچائی۔ آر سی اے کے سیکرٹری جنرل محمد خلیفہ احمد القمزی سے ملاقات کے دوران انہوں نے آر سی اے اور یو اے ای کے عوام کا اس امداد خصوصا 2005کے زلزلے اور 010اور2011کے سیلاب کے دوران مدد پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر جمیل احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ بی آئی ایس پی اور آر سی اے کے مابین تعاون پر غور کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے دوران تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
محمد خلیفہ احمد القمزی نے بی آئی ایس پی کی کاوشوں خصوصا غربت سکور کارڈ سروے اور پاکستان کی ہر گھرانے کے سماجی اور اقتصادی حالات کے اعدادوشمار کا ذخیرہ جمع کیا جانے کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے عوام کے مابین برادارنہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عرب امارات کی فضائیہ اور مسلح افواج کی تشکیل میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کے لیے پاکستان سب سے اہم ملک ہے۔ آر سی اے کے سیکرٹر ی جنر ل نے بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مندانہ تربیت اورہیلتھ انشورنس سکیم کا خصوصیت سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے آرسی اے کے سیکرٹری جنرل کو بی آئی ایس پی مختلف اقدامات ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ای گورننس سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا بی آئی ایس پی کی جانب سے متعارف کروائی گئی شفافیت کو دنیا بھر سے سراہا گیا اور پروگرام نے مختصر عرصے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
محترمہ فرزانہ راجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بھر میں بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کی تعداد 70لاکھ تک پہنچنے کی وجہ سے بی آئی ایس پی بجٹ کے حوالے سے ڈونرز کی فوری معاونت درکار ہے۔ انہوں نے بعد ازاں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے بھی خطاب کیا اور انہیں غربت کے خاتمے کے لیے بی آئی ایس پی کی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے محترمہ فرزانہ راجہ کو اپنی طرف سے بھرپور مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں