پشاور:صدر میں موبائل کی دکان آتشزدگی سے خاکستر ہوگئی

پشاور… پشاور صدر میں آگ لگنے سے موبائل کی دکان جل کر خاکستر ہوگئی۔ پشاور صدر میں مسلم مارکیٹ میں واقع دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے دکان میں موجود موبائیل سیٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر آگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »
Back to top button