دوڑ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے خلاف دیہاتیوں کا مظاہرہ

دوڑ۔پاکستان کارڈ سینٹر پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور دھکے دینے کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج،سینٹر کا گھیرائو،ایس ایچ او کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر،تفصیلات کے مطابق دوڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پاکستان کارڈ سینٹر دوڑ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور دھکے دینے کیخلاف نوابشاہ روڈ سے سینٹر تک احتجاجی جلوس نکالا اور سینٹر کا گھیرائو کیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پو لیس اہلکار تپہ داروں کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کئی روز سے چکر کاٹ رہے ہیں سینٹر پر گذشتہ روز سے اے ٹی ایم کارڈ ختم ہونے کے باوجود نئے کارڈ نہیں منگوائے گئے ہیں ،ایس ایچ او امداد ملاح نے مظا ہرین سے مذاکرات کئے جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button