پاکستان میں موجود دہشت گرد بھی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔ لیون پنیٹا

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے کہا ہے کہ فوج جلد واپس بلائی توافغانستان دوبارہ القاعدہ کی پناہ گاہ بن جائیگا،پاکستان میں موجود دہشت گرد بھی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔ کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت اس سال کے آخر تک دس ہزار امریکی فوجی افغانستان سے واپس بلا لئے جائیں گے جبکہ تئیس ہزار فوجیوں کو اگلے سال اکتوبر تک واپس بلا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد بھی امریکہ کے لئے خطرہ ہیں جن کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

0 تبصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں