مسلح افراد کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان قتل ،حملہ آور فرار

دوڑ:تفصیلات کے مطابق دوڑ نوابشاہ روڈ پر علی آباد اسٹاپ کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ نصیر احمد راہیجو موقع پر قتل ہو گیا،جبکہ حملہ آور با آسانی فرار ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی دوڑ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا،مقتول نوجوان گوٹھ اللہ بخش رند کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقتول کے ورثاءنے نعش مہران ہائی وے پر رکھ کر نوابشاہ ،سکھر روڈ بلاک کر دی ،مقتول کے ورثاءاللہ ڈنو رند،اور نیاز احمد رند نے بتایا کہ ان کے قریبی عزیز کو زمینی تکرار پر قتل کرایا گیا ہے جس میں با اثر افراد شامل ہیں ،پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور نہ ہماری ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،اس لیے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اس وقت تک ہم روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے۔کئی گھنٹے جاری رہنے والے اس دھرنے سے ٹریفک بلاک ہو گئی


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button