پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر کا اختر رضا کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار

کراچی:پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر ، کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم، جنرل سیکریٹری سعید غنی اور سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے مشترکہ بیان میں پیپلزپارٹی سٹی ایریا 108اولڈ سٹی ایریا کے کوآرڈنیشن سیکریٹری اور پارٹی کے دیرینہ کارکن اختر رضا کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بے گناہ اور معصوم لوگوں کا قتل کرکے شہر میں خوف ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک اقتصادی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملکی سالمیت ، بقاو استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے شہید اختر رضا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ور کہا کہ اختر رضا پیپلزپارٹی کے پرانے اور سینئر کارکن تھے ان کی قربانی کبھی رائیگان نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے شہید اختر رضا کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر و جمیل دے اور شہید اختر رضا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button