لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کاحکومتی اعلان پانی کا بلبلہ تھا ، عوام کو لالی پوپ دے کر بجلی کے نرخ بڑھادیئے گئے، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے توانانی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے ٹھوس اعلان کے باوجود وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں شروع ہونے والا لوڈ شیڈنگ کا ناروا سلسلہ افسوسناک ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیا جانے والا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان پانی کا ایک بلبلہ ثابت ہوا ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے یہ اعلان شدید عوامی رد عمل کے پیش نظر احتجاج کی لہر کو دبانے کے لیے کیاتھا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ کیا جانے والا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ، عوام بدستور غربت مہنگائی، لاقانیت ، بد امنی انتشار اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتی لیکن عوام کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا لالی پوپ دے کر بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کر دیا جس سے پاکستان کے مفلوک الحال عوام کو ریلیف ملنا توکجا، ان کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو چکا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن ہمارے حکمران اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے میں ناکام ہو چکے ہیں ، انہیں عوامہ مفادتا کی بجائے ذاتی مفادات عزیز ہیں اس لیے ان کے پاس عوام کی نمائندگی اور اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے
پريس رليز

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں