سندھ یونیورسٹی کے لاڑکانہ اور ٹھٹہ میں کئمپس قائم کےئے جائیں گے: ڈاکٹر نذیر اے مغل


جامشورو: سندھ کے تاریخی شہروں لاڑکانہ اور ٹھٹہ میں سندھ یونیورسٹی کے کئمپس قائم کےئے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کی بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے سندھ یونیورسٹی المنائی اور ماروی گرلز ہاسٹل کے مشترکہ تعاون سے تعلیم مکمل کرنے والی ماروی ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طالبات سندھ یونیورسٹی المنائی کی میمبر بنیں۔انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں طالبات والدین کی خدمت کریں اور اپنی مادر علمی کو کبھی نہ بھولیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیئے کہ جب تک ان کو ملازمت ملے تب تک وہ ایم فل ، پی ایچ ڈی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا سفر جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیم پر مکمل دھیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی ملک کی عظیم مادر علمی ہے۔ جس پر یہاں کے گریجوئیٹس کو فخر کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کی اہلیہ مسز طاہرہ مغل نے بھی شرکت کی۔ جبکہ ماروی ہاسٹل کی پرووسٹ ڈاکٹر قمر جہاں مرزا اور ڈاکٹر مصباح بیبی قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں