نیٹو امن فوج نے کوسوو کے شمال میں اہم سرحدی گذرگاہوں کا کنٹرول سنبھال لیا

کوسوسکا میٹرویکا : نیٹو کی امن فوج نے کوسوو کے شمال میں دو اہم سرحدی گذرگاہوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ شمالی کوسوو میں حال ہی میں مقامی سربوں اور البانوی فوج کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق ان کی امن فوج کے دستوں نے کوسوو کی شمالی سرحدوں کے ساتھ واقع دو سرحدی کراسنگز جرینی اور برنیک کا کنٹرول لے لیا ہے اور حساس راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔ شمالی کوسوو میں 40 ہزار سے زائد سرب رہتے ہیں اور وہ پرسٹینا کی البانوی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں