پاکستان میں قائم بھٹو فیملی کی حکومت کا اپنے محسن کو امریکی دہشت گردی سے بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے۔اسداللہ بھٹو

کراچی : جماعت اسلامی سندھ کے امےر وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کرنل قذافی کا قتل لیبیا کے تیل پر قبضہ کی امریکی سازش ہے۔قذافی بھٹو فیملی کا محسن تھا،پاکستان میں قائم بھٹو فیملی کی حکومت کااپنے محسن قذافی کو امریکی دہشت گردی سے بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے۔حکمران امریکہ کی غلامی ترک کر کے آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کی قراردادوں کی روشنی میں پالیسیاں تشکیل دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قبا ڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا ایک ایسا مسلمان ملک ہے جو کہ تیل کی دولت سے مالامال ہے۔اس وقت امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک تیل کے وسائل پر دنیا بھر میں قبضہ کیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔اس سے پہلے امریکہ نے کویت و عراق کے تیل حاصل کرنے کیلئے حملہ کیا اب لیبیا پر حملے کا مقصد بھی اس کے تیل کی دولت پر قابض ہونا ہے۔امریکہ ہمیشہ دنیا بھر میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے یہ بھی اس کی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔قذافی پر حملے میں اقوام متحدہ کاامریکی دہشت گردی میں ملوث ہونا افسوس ناک امر ہے۔لیبیا ایک آزاد و خودمختیار ملک ہے جس کے جغرافیائی حدود پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے۔لیبیا میں باغیوں کو امریکی امداد کی فراہمی عالمی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔امریکہ نے ہمیشہ پہلے اپنے من پسند حکمرانوں کو اقتدار دلوا کر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا اور پھر خود ہی ان کو قتل کروایا۔تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے امریکی جارحانہ عزائم کے خلاف کھلم کھلا جرات کے ساتھ آواز بلند اور اپنے ملک و قومی مفاد کے مطابق پالیسیاں بنائیں توامریکہ ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا ۔وینزویلا کے شاویزاور ایران کے احمدی نجاد آج بھی اس کی زندہ مثالیں موجود ہیں۔لہٰذاحکمران امریکی غلامی سے نکل کر قومی مفاد اور عوامی امنگوں کے عین مطابق خارجہ و داخلہ پالیسی بنا ئیں اس کے علاوہ امریکی جارحیت سے بچنے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں