تھائی لینڈ کی حکومت نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ ملک میں آنے والا بدترین سیلاب مزید چار سے چھ ہفتوں تک رہے گا

بنکاک ( اے ایف پی/ آن لائن ) تھائی لینڈ کی حکومت نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ ملک میں آنے والا بدترین سیلاب مزید چار سے چھ ہفتوں تک رہے گا۔ تھائی وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا نے بنکاک کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رواں اختتام ہفتے پر ملکیتی اشیاءکو زمین سے کم سے کم ایک میٹر اونچائی پر رکھیں۔ حکومت نے شہر میں کینالوں کے ذریعے سیلابی پانی کو سمندر میں گرانے کی خطرناک کوشش کا آغاز کر دیا ہے، جہاں دارالحکومت کے نواحی شمالی علاقوں میں پانی پہلے ہی کمر کے برابر ہے۔
قوم سے ہفتہ وار ٹی وی خطاب میں ینگ لک کا کہنا تھا کہ بنکاک کو پانی گزارنے کیلئے تمام فلڈ گیٹس کھلے رکھنا ہونگے اس لئے شہر کے مکینوں کو رواں اختتام ہفتے پر اپنی ملکیتی اشیائ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی چیزوں کو زمین سے کم از کم ایک میٹر کی بلندی پر رکھیں۔
وزیر اعظم ینگ لک کے مطابق 1 لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، انکے بقول اگرچہ ملک کے بعض علاقوں میں پانی کی سطح نیچے آ رہی ہے تاہم دارالحکومت کی طرف آنے والے سیلاب کو روکا نہیں جا سکتا، انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال مزید چار سے چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔
حکومتی ترجمان تتیما چئے سانگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ وزیر اعظم پورے ملک میں سیلاب کی مجموعی صورتحال کا حوالہ دے رہی تھیں صرف بنکاک کا نہیں۔
تھائی لینڈ میں تین ماہ سے جاری رہنے والی شدید مون سون بارشوں سے 30 کم از کم 356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 90 لاکھ افراد کے گھروں اور دیگر اشیاءکو نقصان پہنچا ہے حکومت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ملک کے شمال و وسطی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں