امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کے الزام میں یورپی یونین نے5 ایرانی باشندوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

برسلز ( اے ایف پی/ آن لائن ) امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کی ناکام سازش سے تعلق کے شبہ میں یورپی یونین نے جمعہ کے روز 5 ایرانی باشندوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یورپی یونین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد کونسل نے 5 افراد کو یورپی یونین کی انسداد دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں افراد ایرانی باشندے ہیں۔
یورپی یونین نے ان افراد کے نام یا انکے ملک کی شناخت نہیں بتائی ہے تاہم کہا ہے کہ یورپی یونین میں ان افراد کے مالی اثاثے منجمد کئے جائیں گے ان کیلئے کسی قسم کے فنڈز مہیا نہیں ہونگے۔
سفارتکاروں نے افراد کے نام منصور ارباب سیار جو امریکہ میں حراست میں ہے، غلام شکوری جس پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور پولیس کو مطلوب ہے، قاسم سلیمانی، حامد عبدالٰہی اور عبدالرضا شاہلائی کے طور پر بتائے ہیں۔
جمعرات کو نیو یارک کی ایک عدالت نے ارباب سیار اور غلام شکوری پر واشنگٹن کیلئے سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کیلئے میکسیکو سے 1.5 ملین ڈالر کے عوض ایک منشیات فروش گروہ بھرتی کرنے کے الزام پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ایرانی انقلابی گارڈز کی ایلیٹ فورس القدس ملوث ہے تاہم ایران ایسی کسی سازش میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں