ڈی سی او جامشورو کی زیر صدارت عیدالاضحی کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس


جامشورو:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر جامشورو ناصر عباس سومرو نے متعلقہ افسران پرزور دیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے دوران ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائش و فضلات کو مقررہ مقامات پر نیکال اور زائل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپرے مہم کو جاری رکھتے ہوئے بھر پور اقدامات کریں ۔یہ بات انھوں نے آج اپنے دفتر میں عید الاضحی کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ای ڈی او ریونیو سہیل ادیب بچانی انچارج ای ڈی او صحت ڈاکٹر معین الدین صدیقی ’ڈی ڈی او ز ریونیو کوٹری ’مانجھند سہون’ و دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او جامشورو ناصرعباس سومرو نے کہا کہ ٹی ایم ایز کے افسران اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں بینرز اور گاڑیوں کا بندوبست کر کے آلائش اور فضلات کو محفوظ مقامات پر زمین میں دبانے کے لئے ٹھوس اقدامات اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیںاور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اسپرے مہم کو بھی جاری رکھیں اور عید نماز کے مناسب انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او جامشورو نے محکمہ موسمیات کی پیشگی پیشنگوئی کے مطابق تیز بارشوں کے امکان کے باعث تمام متعلقہ ضلعی افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور ریونیو اور صحت کے محکموں میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button