ڈی سی او جامشورو کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس


جامشورو: ڈی سی او جامشورو ناصر عباس سومرو نے پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے مطلوبہ اہداف حاصل کرکے تمام محکموں کی رابطہ مہم کو سرہاتے ہوئے کہا کہ جن مقامات سے رفیوزل کیسز آئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے دوبارہ 2 روزہ خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے ۔ یہ بات انھوں نے کل اپنے دفتر میں پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی او جامشورو نے مقامی آبادیوں ’ معزز شہریوں ’ بزرگوں اور دیگر شخصیات سے مدد لے کرکے ٹاسک کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی آئی ایچ ، ریونیو، ٹی ایم ایز اور دیگر محکموں کے بھر پور تعاون کی وجہ سے 93سے 98فیصد پولیو اہداف حاصل ہوئے ہیں ،آئندہ بھی ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے ہمہ تن کوششیں برئوے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کمی بیشی ہو تو فوری طور پر دور کیا جائے ۔ ڈی سی او جامشورو نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ کتے کے کاٹنے کے واقعات کو فوری طور پر ضابطے میں لائیں ’ ویکسین اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے سہون اور مانجھند تعلقوں میں صفائی و ستھرائی کے مناسب انتظامات کو سراہتے ہوئے کوٹری اور دیگر علاقوں میں بھی صفائی کے انتظامات کیلئے تیز ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ضلعی پولیس کو بھی ہدایت کی کے وہ ضلع کے داخلی راستوں پر پولیو مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کو قائم رکھیں اور مستقل بنیادوں پر 2 کئمپس بھی قائم کریں ۔انچارج ای ڈی او صحت ڈاکٹر معین صدیقی نے آگاہی دی کہ سروے اور فیلڈ ٹیموں کے ذریعے ضلع میں پولیو مہم جاری ہیں جبکہWHO کی جانب سے بھی خصوصی ٹیم نے مانجھند اور دیگر علاقوں کا معائنہ کر کے تسلی بخش کارکردگی کا اظہار بھی کیا ہے’ تمام رفیوزل کیسز کو بھی مکمل کرنے کیلئے خصوصی پولیو مہم میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ عید الضحی کے دوران کنٹرول روم میں بھی فیلڈ اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دے گا، مقامی معززین سے بھر پور تعاون حاصل کرکے پولیو کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں