کارپوریٹ سیکٹر میں تربیت یافتہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔ حمید اللہ جان آفریدی


اسلام آباد:چیئرمین ادارہ حقوق دانش پاکستان حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی پی او کی خدمات کو تعلیمی و تحقیقی اداروں کے تعاون سے عام کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، طلباءو طالبات کے لئے اس شعبے میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں اور وہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک اور بیرون ممالک آئی پی سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ موجودہ ضروریات اورمستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ادارہ حقوق دانش کے تمام اداروں سے رابطے فعال کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف فرنزک اکاونٹنٹس آف پاکستان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ آئی پی او کا گہرا تعلق ہے اور مختلف نوعیت کی تقریبات کے زریعے طلباءو طالبات کو آئی پی او کی سرگرمیوں میں شریک کرنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ مہارت حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کے لئے قابل قدر خدمات سر انجام دے سکیں۔ چیئرمین آئی پی او نے کہاکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے علوم و فنون کو فروغ دیا جائے جن کے ذریعے پاکستانی نوجوان آگے بڑھ کر دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ کارپوریٹ سیکٹر میں تربیت یافتہ افراد کی اشد ضرور ت ہے اوربین الاقوامی اہمیت کے ادارے اس ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انسٹیٹیوٹ آف فرنزک اکاونٹنٹس تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انسٹٹیٹوٹ کے نائب صدر طاہر اقبال نے اس موقع پر ادارے کی طرف سے چیئرمین ادارہ حقوق دانش و سابق وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی کو اعزازی فیلو شپ کی ڈگری پیش کی ۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں