طاہر القادری نے مک مکا کرکہ ڈھول کا پول کھول دیا، طاہر علی نوازش

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی طاہر علی نوازش نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنے سے قبل ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) نے طاہرالقادری کے موقف کی تائید کی تھی،اب انہی جماعتوں کے جن وزرراء کو انہوں نے ایکس وفاقی وزراء اور حکمرانوں کو یزیدی ٹولہ قرار دیا تھا، ان سے ہی مک مکا کرکے طاہرالقادری نے ڈھول کا پول کھول دیا ہے،مسلم لیگ (ن) کسی غیر آئینی معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی،فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ردعمل میں کیا،انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو حکومتی اتحادی جماعتوں کی سپورٹ حاصل تھی اور طاہرالقادری کا معاہدہ بھی حکومتی اتحادی جماعتوں سے ہی ہوا ہے،اس معاہدے کو اپوزیشن کی کسی جماعت کی قطعاحمائیت حاصل نہیں ہے،لہٰذا مسلم لیگ (ن)متنازعہ اور کسی ناقابل عمل معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے اور ملک میں غیر جانبدارانہ نگران حکومت کی نگرانی میں صاف ستھرے اور شفاف انتخابات کی حامی ہے تاکہ نئی آنیوالی حکومت ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کام کرے اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہوئے بلا امتیاز و بلاتفریق عوامی مسائل حل کرے۔


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button