ہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ کی وفد سے گفتگو

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہم کمشنری نظام کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، نیا بلدیاتی نظام آنے پر اپنا موقف دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر شکارپور سے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں واحد شیخ، حاجی خلیل احمد میمن، آغا شہاب، اختر شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے فنکشنل فارمولا دیا تھا لیکن حکومت نے اس پر نظر نہیں ڈالی اگر فنکشنل فارمولے پر عملدرآمد کیا جاتا تو سندھ میں بلدیاتی نظام پر کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوتی، حکومت نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے مشاورت نہیں کی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پرانے کمشنری نظام کی حامی رہی ہے اور ہر سطح پر حمایت کرتے رہیں گے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں