اخبارات اور ٹی وی چینلز ملازمین کی فلاح کے میگا پروجیکٹ میڈیا سٹی کے لئے ممبران نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کروادی


اسلام آباد: آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن(APNIC) اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن MWO کے زیراہتمام اسلام آباد کے اخبارات اور ٹی وی چینلز ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے جانے والے میگا پروجیکٹ میڈیا سٹی کے لئے سینکڑوں رجسٹرڈممبران نے اپنی ڈائون پیمنٹ جمع کرا دیئے ہیں گزشتہ روزایپنک اور ایم ڈبلیو او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بڑی تقریب کے دوران میڈیاسٹی 1 کی مینجمنٹ کمیٹی نے جملہ ممبران کی طرف سے زمین فراہم کرنے والے امانت اینڈ سنز انٹر پرائزز(پرائیویٹ) کے چیف ایگزیکٹو حاجی امانت خان کو ڈائون پیمنٹ کی مد میں ابتدائی طور پر تقریبا ایک کروڑ روپے جمع کئے گئے بینک پے آرڈر اورڈی ڈی سپردکئے ہیں رجسٹرڈ ممبران کے پرزور اصرار پر میڈیا سٹی ون میں پلاٹ حاصل کرنے کے خواہش مند میڈیا ورکرز /جرنلسٹس ڈی ڈی /پے آرڈر وصول کرنے کی آخری تاریخ 14نومبر تک توسیع کردی گئی واضح رہے کہ میڈیا سٹی تنظیم کے پلیٹ فارم سے شروع کئے جانے والا ملکی صحافتی تاریخ کا پہلا میگا پروجیکٹ ہے جو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر شروع کیا جارہا ہے میڈیا سٹی میں مین بلیو وارڈ 88فٹ چوڑا رکھا گیا ہے جبکہ مسجد پارک،سکول،کمیونٹی سنٹر، ہسپتال اور کمرشل ایریا کے لئے الگ زمین مختص کی گئی ہے اس پراجیکٹ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کرائی ہے اب یہ پلاٹ صرف رجسٹرڈ ممبران کو انتہائی آسان اقساط پردیئے جائیں گے میڈیا سٹی میں وزارت اطلاعات،صحافتی شعبہ سے وابستہ فوت شدہ افراد کی بیوگان اور کمسن بچوں اور ایپنک، پی ایف یو جے،اخبارات کی سی بی اے یونینز کے سابق عہدیداران و ممبران کے لئے الگ کوٹہ مختص کیا گیاہے-

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں