بلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی پیرصاحب پگارا ،صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 1979ء کے بلدیاتی نظام میں ترمیم کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ تمام اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترامیم میں تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں تاکہ متفقہ بلدیاتی نظام لایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شکارپور سے آنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔وفد میں شکار پور ضلع کے صدر احسان ابڑو، حاجی خلیل میمن ، واحد بخش شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کی حمایت کی اور اسے سندھ کی عوام کیلئے بہترین نظام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیر صاحب پگارا اور صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کی وجہ سے تمام اتحاد جماعتیں ان پر اعتماد کرتی ہیں۔اور جس طرح انہوں نے سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی میں تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی اس طرح سندھ میں 1979ء کے بلدیاتی نظام میں ترامیم کیلئے تمام اتحادی جماعتوںکی کور کمیٹی کا اجلاس بلا کر تمام اتحادی جماعتوں کے موقف کو شامل کریں گے ۔امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اس نظام میں بڑی اسٹیک ہولڈر اس لیے ہم چائیں گے کہ 1979کے بلدیاتی نظام میںان کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم پر غور کیا جائے اور انہیں اکاموڈیٹ کیا جائے گا ۔امتیاز احمد شیخ نے شکارپور میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ شکار پور میں امن وامان کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کو چاہئے کہ وہ خود شکارپور کا وزٹ کریں اور موقع پر وہاں کی عوام کا موقف سن کر فیصلہ کریں تاکہ شکارپور ضلع میں امن وامان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں