آئی ایل او اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیاں میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے حوالے معاہدے پر دستخط

سکھر:آئی ایل او فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر سکھر سمیر احمد سید کی سربراہی میں آئی ایل او کے دفترسکھر میں ای سی آئی ایل او پراجیکٹ ٹواور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیاں میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ اسی دوران سمیر احمد سید نے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عمل مشکل نہیں ہے جب تک ہم ہر عمل میں سب مل کر سچائی سے اپنے اپنے وسائل استعمال کریں ،یہ عمل ضلع سکھر کے بچوں کی بھلائی کے لئے ہے ہم سب کو ہر ممکن کوشش کرکے بچوں کے مستقبل کو سنوارنا چائیے ۔ آئی ایل او یورپی یونین کے زیر اہتمام سکھر کے بچوں کو جبری مشقت سے پاک ایک مثالی ضلع بنانے کے لئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چائیے ۔ یہ پراجیکٹ ضلع سکھر میں ۲۰۰۹ سے شروع کیا گیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ، اس پراجیکٹ میں ڈسٹرکٹ گورنمینٹ سکھر، پاکستان ورکرز فڈریشن، ایمپلائرز فڈریشن آف پاکستان اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ضلع سکھر کے بچوں کو جبری مشقت سے پاک کرنے اور سکھر کو ایک مثالی ضلع بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اس موقعے پر سجیوا فونسیکا چیف ٹیکنیکل ایڈوائیزر آئی ایل او نے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایل او سکھر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا مقصد وہی ہے ۔ ہم دونوں کو مل کر کام کرنا چائیے کپاس کی بوائی کامکمل عمل بچوں کے لئے خطرناک ہے ، اس عمل سے کام کرنے والے بچوں کو دور رکھا جائے ، اس وقت گوٹھوں کو بھی ماڈل گوٹھ کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے دوران حاجی جاوید، صدر ایمپلائیزرز فڈریشن آف پاکستان، لیاقت خان پراجیکٹ کو آرڈینیٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں