سکھر
آئی ایل او اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیاں میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے حوالے معاہدے پر دستخط
آئی ایل او فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر سکھر سمیر احمد سید کی سربراہی میں آئی ایل او کے دفترسکھر میں ای سی آئی ایل او پراجیکٹ ٹواور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیاں میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے
مزیدپڑھیںمعیشت کو بہتر بنانے کیلئے ملکی پیداوار کی لاگت کم سے کم ہو: سکھر ایوانِ صنعت و تجارت
سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جناب محمد دین، نائب صدر جناب محمد رفیق ڈوسانی، جناب سجاداللہ قریشی، جناب حاجی نورالدین آگرہ والے، جناب راشد سیٹھار ودیگر اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید1.77 روپے(ایک روپے ستتر پیسے) فی یونٹ بطور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز برائے ماہِ ستمبر 2011، وصولی کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیںسینٹرل جیل سکھر میں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر قیدیوں نے گزشتہ روز یرغمال بنائے گئے دس اہلکاروں کو رہا کردیا۔
سکھر: سنٹرل جیل ون سکھر میں گزشتہ روز جیل عملے اور قیدیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران قیدیوں نے گیارہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ آج جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ایک ہیڈ کلرک، دو ایف سی اہلکار اور سات پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کو گزشتہ روز ہی رہا کردیا گیا تھا۔ کشیدگی کے باعث آج قیدیوں کی بیرکس بھی نہیں کھولی گئیں۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا تھا۔
مزیدپڑھیں