نوازشریف ہی ملک کو موجودہ اورآمرانہ حکومت کے پیداکردہ مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بیگم شاہدہ قدیر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تکبیرکے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاگیاجس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سابق صدربیگم شاہدہ قدیرنے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹربیگم نزہت عامرتھی۔اس موقع پریوم تکبیرکی تقریب کا آغازقران خوانی اورنعت خوانی سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹربیگم نزہت عامرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 28مئی 1998کے تاریخی دن ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنادیااورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرنے اس وقت کسی بھی غیرملکی طاقت کے آگے جھکنے کی بجائے ملکی مفاد کومقدم رکھا جس کی وجہ سے آج بھی پاکستان کی بیرونی سرحدیں محفوظ ہیں اورکسی بھی بیرونی طاقت کو پاکستان کی طرف میلی نظرسے دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی ہے۔تقریب کی مہما ن خصوصی بیگم شاہدہ قدیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمحمدنوازشریف ہی ملک کو موجودہ اورآمرانہ حکومت کے پیداکردہ مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوران کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن ) عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے پاکستانی عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلائے گی۔تقریب میں مسلم لیگ(ن) کی خواتین رہنماؤں مسز شکور،سلیقہ اورنگزیب،رقیہ،چاند بی بی،فرحانہ قمر اور کثیرتعداد میں خواتین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرپاکستان کی مضبوطی ،استحکام اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں نوازشریف کی عمردرازی کے لئے دعا کی گئی


مزید خبروں یا اپڈیٹس کے لئے اردو ٹوڈے کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں.

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو

ڈی ایکس ٹائمز آرکائیو (DX Times Archive) یہ اردو ٹوڈے کا ایک خصوصی آرکائیو سیکشن ہے، جہاں ڈی ایکس ٹائمز کی تاریخی خبروں اور… More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button